کوئٹہ / تربت: بلوچستان کی سرکاری جامعات کو تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے جہاں اساتذہ، محققین اور ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کے منتظر ہیں جبکہ طلبہ کو وظائف اور ہاسٹل سہولیات میں کٹوتیوں کا سامنا ہے۔
تعلیمی مستقبل کا سوال
اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور طلبہ تنظیموں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ صوبے کی ترقی کی بنیادی شرط ہے، اس لیے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت فوری طور پر جامعات کے لیے مستقل بیل آؤٹ فنڈ منظور کریں۔