کوئٹہ: بلوچستان کے بالائی اور وسطی اضلاع میں موسمِ سرما کی بارشوں اور برف باری میں غیر معمولی کمی کے باعث شدید خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے گندم کی فصل، سیب اور خوبانی کے باغات اور مویشیوں کی چراگاہیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
زراعت اور مالدار طبقے کی مشکلات
قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین اور لورالائی کے کاشتکاروں کے مطابق زیرِ زمین پانی کی سطح مزید کئی فٹ نیچے چلی گئی ہے جبکہ قدرتی چشمے اور کاریزیں سوکھنے لگی ہیں۔ کسان تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر کاشتکاروں اور مالداروں کے لیے فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔