📅 بدھ، 4 نومبر 2026ء — حقائق | تجزیہ | بہتر کل کے لیے
بلوچستان

بلوچستان میں شدید خشک سالی: بالائی اور وسطی اضلاع میں گندم کی فصل اور باغات کو خطرات لاحق

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، مستونگ، زیارت، پشین اور ژوب میں بارشوں میں پچپن فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے زراعت اور لائیو اسٹاک کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
آڈیو خبر سنیں
1:11

کوئٹہ: بلوچستان کے بالائی اور وسطی اضلاع میں موسمِ سرما کی بارشوں اور برف باری میں غیر معمولی کمی کے باعث شدید خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے گندم کی فصل، سیب اور خوبانی کے باغات اور مویشیوں کی چراگاہیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

زراعت اور مالدار طبقے کی مشکلات

قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین اور لورالائی کے کاشتکاروں کے مطابق زیرِ زمین پانی کی سطح مزید کئی فٹ نیچے چلی گئی ہے جبکہ قدرتی چشمے اور کاریزیں سوکھنے لگی ہیں۔ کسان تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر کاشتکاروں اور مالداروں کے لیے فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔


متعلقہ خبریں اور مضامین