آڈیو خبر سنیں
کوئٹہ: کوئٹہ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تمام سیاسی، قوم پرست اور جمہوری جماعتوں نے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بلوچستان کے دیرینہ سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے بااختیار مفاہمتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متفقہ سیاسی موقف
اعلامیے میں کہا گیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی مکالمے، لاپتہ افراد کی بازیابی، وسائل پر مقامی و صوبائی اختیار اور صاف و شفاف جمہوری عمل کے ذریعے ہی پائیدار امن اور اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔