گراؤنڈ رپورٹ: بلوچستان کے اضلاع دکی، ہرنائی، مچھ، چمالنگ اور سور رینج کی کوئلہ کانیں ملک بھر کی صنعتوں کو ایندھن فراہم کرتی ہیں، لیکن ان کانوں کے اندر اترنے والے ہزاروں مزدور آج بھی اکیسویں صدی کی بنیادی حفاظتی سہولیات سے محروم ہیں۔
مائنز سیفٹی قوانین پر عملدرآمد
لیبر تنظیموں کا کہنا ہے کہ کانوں میں میتھین گیس ڈیٹیکٹرز، وینٹیلیشن سسٹم اور فوری ریسکیو یونٹس کی تنصیب کو لازمی قرار دے کر سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔