جنیوا (عالمی ڈیسک): سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران مختلف خطوں میں جبری گمشدگیوں، آزادیِ اظہار پر قدغنوں اور شہری آزادیوں کی سمٹتی ہوئی فضا پر تفصیلی غور کیا گیا۔
عالمی ماہرین کی سفارشات
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری یقینی بنائیں اور انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا خاتمہ کریں۔