ٹیکنالوجی ڈیسک: بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز کی بار بار بندش اور سست رفتاری نے آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
ڈیجیٹل معیشت کو نقصان
فری لانسرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیٹ کے عدم استحکام کی وجہ سے بین الاقوامی کلائنٹس کا اعتماد متاثر ہوتا ہے، لہٰذا تمام اضلاع میں فائیبر آپٹک اور فور جی سروسز بلاتعطل فراہم کی جائیں۔